ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / این ایس جی کی رکنیت نہیں ملنے پر راہل گاندھی نے مودی پر سادھا نشانہ

این ایس جی کی رکنیت نہیں ملنے پر راہل گاندھی نے مودی پر سادھا نشانہ

Mon, 27 Jun 2016 12:04:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍جون (آئی این ایس انڈیا )جوہری سپلائر گروپ (این ایس جی)کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش میں ناکامی کے لیے کانگریس کی طرف سے مرکز کی تنقید کے بعد پارٹی نائب صدر راہل گاندھی نے بھی مودی پر نشانہ سادھا ہے۔راہل نے مودی پر ٹوئٹر کے ذریعے نشانہ لگاتے ہوئے اس کوناکام سفارتکاری کہا ہے۔راہل نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ این ایس جی، ہاؤ ٹو لوز اے نیگوسی ایشن بائی نریندر مودی، اس کے بعد انہوں نے لکھا ہے فیلڈ مودی ڈپلومیسی۔این ایس جی کی رکنیت کے لیے ہندوستان کی کوششیں سیول کے اجلاس میں چین کے سخت اعتراض کے بعد ناکام ہو گئیں ۔چین نے اس کے لیے ہندوستان کے جوہری عدم توسیع کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کو بنیاد بنایا تھا۔کانگریس نے جمعہ کو زور دے کر کہا تھا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت این ایس جی کی رکنیت کے لیے بلا وجہ تیزی دکھائی، جن کی وجہ سے ملک کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں جمعہ کو کہاکہ سفارتکاری ہمیشہ سمجھداری سے خاموشی کے ساتھ کی جاتی ہے۔ایسا کرنا،جس کی ضرورت نہیں تھی، ملک کے لیے شرمندگی کاباعث ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو اس طرح کی زبردست لابنگ سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے کرنی چاہیے تھی۔


Share: